ملا زمین کی انکریمنٹ 2016کو بہبود فنڈ ،جی پی ایف کی کٹوتی کھا گئی

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) ملازمین کی انکریمنٹ 2016کو بہبود فنڈ ،جی پی ایف کی کٹوتی کھا گئی کوارٹرز کی مرمت پر 5فیصدکٹوتی اور بجلی کے بلوں میں رعایت کے خاتمے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ انکریمنٹ کا اطلاق دسمبر میں ہوگا مگر کٹوتی شروع کردی گئی بات سید شجاعت حسین مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف نے میڈیا کو جاری پریس ریلیز میں کہی انہوں نے کہا کہ جوملازمین پہلے ہی تنخواہوں کی کمی کا راگ الاپ رہے ہیں اور اپنی تنخواہ کے دن ہی کریانہ سمیت مختلف دکانداروں کے سابقہ قرض ادا کر کے اسی روز مقروض ہوجاتے ہیں وہ کسی اور کے لیے کیسے بہبود فنڈ دینے کے حقدار ہوسکتے ہیں ریلوے انتظامیہ ملازمین کا معاشی استحصال کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے فوری بہبود فنڈ اور جی پی ایف کی کٹوتی میں اضافے کے فیصلے کو واپس لے اور ملازمین کو بجلی کے بلوں میں دی جانے والی رعایت کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا ناجانے یہ کیسی پالیساں بنائی جارہی ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں کی کانٹ چھانٹ کر کے ملازمین کی امداد کی جارہی ہے جو کہ خود اپنے معاشی حالا ت سے تنگ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ریلوے انتظامیہ واقعی ریلوے ورکنگ میں بہتری لانے کی خواہش مند ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ملازمین کے معاشی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیںانہوں نے کہا کہ ملازمین کی جی پی ایف کی رقم پر منافع کی شرح کو کم جبکہ کٹوتی کو بڑھایا جارہا ہے بہتر یہ ہوتا کہ اگر ملازمین کے متعلق پالیساں بناتے وقت یونین کے نمائندوں کی مشاورت کو شامل کیا جائے تو وہ ملازمین کے مسائل کی درست انداز میں تشریح کر سکیں گے اور بعد کے مسائل کو اسی وقت حل کیا جا سکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں تمام یونینز اور ایسوسی ایشنز ریلوے انتظامیہ اور ریلوے منسٹری سے بھر پور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں کیونکہ پاکستان ریلوے کی ترقی ہم سب کا خواب ہے ریلوے انتظامیہ بھی انصاف کے تقاضوں کے مطابق ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔