چین ویتنام کی میزبانی میں اپیک کانفرنس کی حمایت کرتا ہے ، چینی صدر

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین ویتنام کی میزبانی میں آئندہ سال منعقد ہونیوالی ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون( اپیک )کانفرنس کی مکمل حمایت کرتا ہے ،یہ کانفرنس ایشیاء بحرلکاہل کے ممالک میں مستقبل کے رابطوں میں بنیادی اور ٹھوس کردار ادا کرے گی ، موجودہ حالات میں ان ممالک کو خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کے صدر شی چن پھنگ نے ویتنام کے صدر تران دائی کوآنگ سے ایشیا ء بحرالکاہل تعاون کانفرنس لیما کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔صدر شی نے ملاقات میں زور دیا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو دوطرفہ مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :