’’دی ورلڈ آف چینی سکالر‘‘ وارسا میں شروع ہو گئی

نمائش میں 165منتخب فن پارے رکھے گئے ہیں ، جنوری تک جاری رہیگی

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کی نایاب ثقافتی ورثے کی نمائش یہاں شروع ہو گئی ہے ، نمائش میں 165منتخب فن پارے رکھے گئے ہیں ، نمائش جنوری 2017ء تک جاری رہے گی ، نمائش میں قدیم چینی دانشوروں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ،نمائش کا نام ’’دی ورلڈ آف چینی سکالر‘‘ رکھا گیا ہے ، نمائش وارسا کے نیشنل میوزیم میں منعقد کی گئی ہے جو نیشنل میوزیم وارسا اور نیشنل میوزیم آف چائنا کے درمیان تبادلے کے پروگرام کا حصہ ہے ،نمائش میں کیلے گرافی ، پینٹنگز ، مٹی کے برتن ، فرنیچر اور ٹیکسٹائل کی نادر اشیاء رکھی گئی ہیں ۔