ارجنٹائنی فارورڈ کھلاڑی نے چینی سپرلیگ کلب جوائن کر لیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ارجنٹائن کے فارورڈ کھلاڑی کارلوس ٹی ویز نے چینی سپرلیگ کلب جوائن کر لیا ہے ، انہیں یہ کلب جوائن کرنے کیلئے 40ملین یورو سالانہ کی پیشکش کی گئی تھی ، کارلوس ٹی ویز کا جون 2018ء تک بوکا جونیئر کے ساتھ کنٹریکٹ ہے تا ہم اگر بوکا جونئیرز کو بڑی رقم کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے فوراً ہی چینی کلب جوائن کرنے کی اجازت دیدی گئی ، اس سے قبل شنگھائی ایس آئی پی جی نے کارلوس ٹوویز کو 24ملین یورو سالانہ کی پیشکش کی تھی ۔