برطانیہ میں سعودی شہری کی رولز رائس چوری کرنے والا ملزم گرفتار

گاڑی کی قیمت تقریبا 1 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر ہے،حکام

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے سعودی شہری کی "رولز رائس" گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گاڑی کی قیمت تقریبا 1 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر ہے۔برطانوی اخبار ’’ دی ڈیلی میل‘‘ کے مطابق لندن میں پولیس نے سعودی شہری کی "رولز رائس" گاڑی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

چوری کا مرتکب 25 سالہ محمد حمزہ برطانوی شہری ہے۔

(جاری ہے)

گاڑی کا مالک سعودی شہری برطانیہ سے باہر تھا کہ اس دوران حمزہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے محکمے میں مذکورہ گاڑی کی چابیاں تبدیل کرنے کی درخواست دی۔ حمزہ نے اس موقع پر پیش کیے جانے والے کاغذات کے اپنی ملکیت ہونے کا دعوی کیا تھا۔حمزہ پر عائد کیے جانے والے الزامات میں وہیکل رجسٹریشن ایجنسی کو دھوکہ دینے اور چار گاڑیوں کی چوری کے الزامات شامل ہیں۔ عدالت نے قانونی کارروائی کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس وقت تک حمزہ کو مالی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔