ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل کیمارس حیدری کو بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل کیمارس حیدری کو بری فوج کا نیا سربراہ مقرر ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا ۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

52 سالہ جنرل حیدری قبل ازیں زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے۔وہ اپنی نوجوانی میں 1980سے 1988 تک لڑی گئی ایران ، عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے بری افواج کے سابق سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان کو قومی آرمی کا قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے۔ وہ اپنے سابقہ عہدے پر سات سال تک فائز رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران کی نیشنل آرمی اور ایلیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی الگ الگ فضائی ،بحری اور بری افواج ہیں۔

متعلقہ عنوان :