جنوبی کوریا، مبینہ بد عنوانی اسکینڈل، صدر پارک گیون ہئی کی دوست پر فرد جرم عائد

اتوار 20 نومبر 2016 14:10

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) جنوبی کوریا میں مبینہ بد عنوانی اسکینڈل میں صدر پارک گیون ہئیکی دوست پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں مبینہ بد عنوانی اسکینڈل میںاستغاثہ نے اتوار کو صدر کے دو سابق معاونین پر فرد جرم عائد کی جنہوں نے مبینہ طور پر چوئی سے ساز باز کی۔جنوبی کوریا کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں صدر پارک گیون ہئی نے اپنی اس دوست کے ساتھ 'ساز باز' کی جس نے مبینہ طور پر سرکاری امور میں مداخلت کرتے ہوئے اور صدر کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیسہ حاصل کیا۔

یہ نہایت مطعون کرنے والا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب استغاثہ نے اتوار کو پارک کی ایک دیرینہ دوست چوئی سون سل پر سرکاری امور میں مبینہ مداخلت اور تجارتی کمپنیوں پر دھونس ڈال کر کروڑوں ڈالر اپنی ایک فانڈیشن کے لیے وصول کرنے کے شبہ میں فرد جرم عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ صدر پارک سے بھی پوچھ گوچھ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور ایسا آئندہ چند دنوں کے دوران ہو سکتا ہے۔

استغاثہ نے اتوار کو صدر کے دو سابق معاونین پر فرد جرم عائد کی جنہوں نے مبینہ طور پر چوئی سے ساز باز کی۔جنوبا کوریا میں بدعنوانی کے اس مبینہ اسکینڈل کی وجہ سے صدر پارک سے مستعفی ہونیکے مطالبات میں تیزی آرہی ہے جبکہ ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے ملک کی جمہوریت کو دھچکا لگا ہے۔حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والے بہت بڑے احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں حزب مخالف کی جماعتوں نے بھی صدر پارک پر اس حوالے سے دبا میں اضافہ کر دیا ہے کہ وہ اقتدارسے الگ ہو جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار افراد نے سیئول میں پارک کی مخالفت میں ہونے والے تازہ ترین مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین صدارتی محل کی قریبی سڑکوں کی طرف مارچ کرتے ہوئے " پارک گیون ہئی اقتدار چھوڑ دیں" اور " پارک گیون ہئی کو گرفتار کیا جائی" کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :