فرانس اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے لیے قدامت پسند امیدوار کا انتخاب

اتوار 20 نومبر 2016 14:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) فرانس کے قدامت پسند ووٹرز نے اگلے برس کے صدارتی الیکشن کے لیے اپنے امیدوار کے انتخاب کی ووٹنگ کے عمل کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار بننے کا اصل مقابلہ سابق صدر نکولا سارکوزی، سابق وزرائے اعظموں فرانسوا فِلوں اور آلاں ڑٴْوپے کے درمیان خیال کیا گیا ہے۔ اگلے الیکشن میں قدامت پسند امیدوار کو انتہائی دائیں بازو کی سیاستدان مارین لے پین کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ سوشلسٹ پارٹی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ اگلی اتوار کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :