فلپائنی صدر کی اپنے ’ہیرو‘ پوٹن سے لیما میں ملاقات

اتوار 20 نومبر 2016 14:00

لیما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم سمٹ کے موقع پر فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ ڈوٹیرٹے نے اپنی کئی تقاریر میں روسی صدر کو اپنا ہیرو قرار دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صدور کے درمیان ملاقات پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد ڈوٹیرٹے نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا نے فلپائن کو مجبور کر کے ویتنام اور عراق کی جنگوں میں شامل کیا تھا۔ ڈوٹیرٹے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے دوری اختیار کرنے کی کوشش میں ہیں۔ وہ آزاد خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے روس اور چین کی جانب جھکاؤ چاہتے ہیں۔