کوئٹہ میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائدکردی گئی

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،ْ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کرکے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،ْ جلسے جلوسوں اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ شہر میں جاری حالیہ دہشت گردی، تخریب کاری کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاع فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران کوئٹہ میں تخریب کاری کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں سول ہسپتال حملہ، پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ اور درگاہ شاہ نورانی پر حملہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :