جب تک پیپلزپارٹی کا پاناما بل پاس نہیں ہوگا عدالتیں شریف خاندان کا احتساب نہیں کرسکیں گی ،ْ بلاول بھٹو زر داری

عوام حکومت کے سامنے رکھے گئے چار نکات پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں ،ْ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا بیان

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک پیپلزپارٹی کا پاناما بل پاس نہیں ہوگا عدالتیں شریف خاندان کا احتساب نہیں کرسکیں گی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے عوام سے درخواست کی کہ وہ حکومت کے سامنے رکھے گئے چارنکات پر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے چیئرمین نے اس سے قبل حکومت کو اپنے چار مطالبات کی منظوری کیلئے 27دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ حکومت کو متنبہ کیا کہ اگرمقررہ ڈیڈلائن تک مطالبات نہ پورے کیے گئے تو اس کے بعد حکومت کے خلا ف مہم چلائی جائیگی۔بلاول نے جو چارمطالبات پیش کیے ہیں ان میں پہلا مطا لبہ کیا گیا کہ سی پیک سے متعلق آصف زرداری کی قرارداد پر عمل کیاجائے، دوسرے مطالبہ میں کہاگیا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی ازسر نوتشکیل دی جائے، تیسرا مطالبے کے مطابق پی پی پی کا پانامالیکس سے متعلق بل منظورکیاجائے حکومت سے چوتھا مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر وزیر خارجہ مقرر کیا جائے۔