Live Updates

پاناما کیس ،ْ حامد خان کے متبادل کا حتمی فیصلہ عمران خان 22نومبر کو لندن سے واپس آنے کے بعدکرینگے

اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کو بتادیا ہے فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا ،ْ مثبت نتیجے کی توقع نہ رکھی جائے ،ْ قریبی ذرائع

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) پاناما لیکس کیس میں سینئر وکیل حامد خان کے متبادل کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان 22 نومبر کو لندن سے واپس آنے کے بعد کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن کے قریب سمجھے جانے والے ایک سینئر وکیل نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی تردید نہیں کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اعتزاز احسن سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم وہ کیوں یہ ذمہ داری قبول کریں گے انہوں نے تو خود پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاناما پیپرز کے حوالے سے پٹیشن دائر کرنے کی کوششوں کی بھرپور مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم کو بتادیا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا تاہم ساتھ ہی انہیں یہ بھی باور کرادیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں مثبت نتیجے کی توقع نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن کو پاناما گیٹ کیس کا خلاصہ حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں کیوں کہ کیس کی پہلے ہی کئی سماعتیں ہوچکی ہیں۔

اعتزاز احسن ماضی میں پرویز مشرف کے دور میں وزیر اعظم نواز شریف کے انتخابی معاملات کا دفاع کرتے رہے ،ْ بے نظیر بھٹو اور یوسف رضا گیلانی کا دفاع بھی کرچکے ہیں۔اس حوالے سے جب پارٹی پالیسی پوچھی گئی تو ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمومی گائیڈ لائنز ہیں کہ کوئی بھی پارٹی کا رکن سیاسی مقدمات کی پیروی کرنے سے قبل اعلیٰ قیادت سے اجازت طلب کریگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات