بھارت کی جانب سے پھر بلا اشتعال فائرنگ ،ْ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

اتوار 20 نومبر 2016 13:50

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈر ی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر دی تاہم پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ،ْ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وادی نیلم کے کیل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آ سکی پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے تھے گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا جاسوس طیارہ جاسوسی کیلئے ساٹھ کلو میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا

متعلقہ عنوان :