کراچی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی 10ملزمان گرفتار

ماڑی پور مقابلے میں لیاری گینگ وارکا ملزم ہلاک

اتوار 20 نومبر 2016 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآد کرلیا، جبکہ ماڑی پور مقابلے میں لیاری گینگ وار ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر حسن اسکوئر کے قریب رہائشی عمارت کا سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن میں 50سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران عمارت سے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کے اہلکار عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہے۔دوسری جانب ماڑی پور پولیس مقابلے میں گینگ وار ملزم ہلاک، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

جوہر آباد اور بریگیڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان عمران اور عاشق حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔سولجربازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گرفتار افراد منصور، عرفان اور شوکت پر سولجر بازار کے علاقے میں غیر قانونی رہائش کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :