کراچی،لیاری گینگ وار کے کمانڈر زید نے چھ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

اتوار 20 نومبر 2016 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے کھارا در پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے کمانڈر زید نے اہم انکشافات کرتے ہوئے چھ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دکانداروں کو بھتے کی پرچی بھیجتے تھے، جو جو بھتہ نہیں دیتا تھا اسکو قتل کردیتے تھے۔گرفتار کمانڈر زید کا کہنا تھا کہ بھتے سے ملنے والی رقم آپس میں تقسیم کرلیتے تھے جبکہ قتل اور بھتے کے احکامات وسیع اللہ لاکھو دیتا تھا تمام تر کاروائیاں پندرہ رکنی گروہ کے ساتھ ملکر کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے مذید گرفتاریوں کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :