پانامہ کیس ،نوازشریف راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،اعتزازاحسن
قطری شہزادے کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کیس بہت سادہ ،بارثبوت شریف خاندان پر ہے، ججزاحساس کریں،اعتزازاحسن عدالت موجودہ صورتحال میں یوسف رضا گیلانی کیس والا پیمانہ رکھے ،بھٹو نے اپنے دور میں شریف خاندان کو ’’زیرو‘‘ کردیا تھا اس کے بعد ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا میڈیا سے گفتگو
اتوار 20 نومبر 2016 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میاں شریف زندہ ہوتے تو دستاویزات ان کے نام بنائی جاتیں، وہ نہیں اس لئے جاوید شفیع کے نام پر بے نامی دستاویزات بنائی گئیں،دستاویزات جعلی لگتی ہیں،ہر نئی دستاویز پچھلی سے تضاد رکھتی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے قطری شہزادے کے خط کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں جب تک وہ عدالت میں پیش ہو کہ حلفا بیان نہیں دیتا۔قطری شہزادے کو خط پر وضاحت دینا ہوگی اور اگر شہزادے کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا تو10سوالوں پر اس کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس بہت سادہ ہے اس میں اب کوئی پیچیدگی نہیں ،حکومتی ترجمانوں کے بیان سن کر ہنسی آتی ہے، پانامہ کیس کرپشن سے متعلق کیس ہے اور کرپشن کیسز کے لئے دنیا بھر میں قانون ہے ،ججز کو احساس ہونا چاہیے کہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو نااہل کیا گیا بالکل اسی طرح کا پیمانہ عدالت کو موجودہ صورتحال میں بھی استعمال کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ شواہد فراہم کرنے کی ذمہ داری اب تحریک انصاف کی نہیں مسلم لیگ(ن)کی ہے کیونکہ(ن)لیگ اور شریف برادران ملکیت تسلیم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ احتساب کیلئے تیار ہیں انہیں عدالت میں پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.