میانمر کے چینی سرحدی علاقہ میں متحارب نسلی گروپوں میں لڑائی کے دوران 2 افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) میانمر کے چینی سرحدی علاقہ میں متحارب نسلی گروپوں میں لڑائی کے دوران 2 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے سمگلنگ کے حوالہ سے بدنام زمانہ قصبہ موصے کے ہسپتال کارکن کے حوالہ سے بتایا کہ لڑائی کے دوران متعدد زخمیوں کو مقامی قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں پر بندوق کی گو لی کے زخمون کے باعث ایک خاتون اور ایک مرد دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتای کہ ہسپتال میں 25زخمی لائے گئے ہیں ۔ سرحد کے بالکل قریب گروپوں میں ہونے والی لڑائی کے باعث مقامی افراد فرار ہو کر قصبہ موصے پہنچ رہے ہیں ۔ رہائشیوں نے بتایا کہ خود انہیں بھی معلوم نہیں ہوسکا کون کون سے متحارب گروپوں کے مابین لڑائی ہو رہی ہے ۔ مبصرین کے مطابق میانمر کی رہنما آن سانگ سوچی کے لئے متحارب نسلی واقلیتی گروپوں میں لڑائی ان کی ملک بھر میں امن معاہدہ کی کوششوں کے لئے ایک اور دھچکہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :