برازیلی شہر ریوڈی جنیرو کے نواح میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

ریوڈی جنیرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) برازیلی شہر ریوڈی جنیرو کے نواحی علاقہ میں پولیس آپپریش نے ایک روز بعد پولیس کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے پولیس ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ ہیمیں ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہو سکا تاہم وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس نے اس علاقہ میں گذشتہ روز ہی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا ۔ جس کے دوران منشیات فروش گروہوں اور پولیس کے مابین بڑے پیمانے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اورسارادن صورتحال کشیدہ رہی ۔

متعلقہ عنوان :