چینی صدر کی امریکی ہم منصب بارک اوباما سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

چین امریکہ تعلقات کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں،امید ہے دونوں ممالک تعاون پر توجہ دیتے ہوئے اختلافات پر قابو پائیں گے ،چینی صدر شی جن پنگ امریکہ اور چین کے مابین تعمیری تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کے لیے مفید ثابت ہونگے،امریکی ، دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے نظام،فریم ورک ، باہمی ملاقاتوں کی کثرت اور مذاکرات کو ایک میکنزم کے طور پر طے کیا گیا جو بہت نتیجہ خیز ہے، امریکی صدر براک اوباما کی چینی ہم منصب سے گفتگو

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کر کے ،چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں باراک اوبامہ کے مثبت کردار کو سراہاتے ہوے کہا یچین امریکہ تعلقات کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں،امید ہے دونوں ممالک تعاون پر توجہ دیتے ہوئے اختلافات پر قابو پائیں گے تاکہ چین امریکہ تعلقات مستحکم طور پر فروغ پاتے ہوئے نئی پیش رفت حاصل کریں،چین امریکہ کے ساتھ علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایشیا و بحرالکاہلی علاقے کی اقتصادی ترقی کے لیے نئی قوت ڈالنے پر تیار ہے جبکہ امریکی صدر نے کہا امریکہ اور چین کے مابین تعمیری تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کے لیے مفید ثابت ہونگے۔

امریکی ، دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے نظام،فریم ورک ، باہمی ملاقاتوں کی کثرت اور مذاکرات کو ایک میکنزم کے طور پر طے کیا گیا جو بہت نتیجہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق پیرو کے دارلحکومت لیما میں ایپک غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شریک چینی صدر شی جنپنگ نے اپنے امریکی ہم منصب باراک اوبامہ سے ملاقات کیجس میں چینی صدر شی جن پنگ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں باراک اوبامہ کے مثبت کردار کو سراہا۔

اور کہا یہ رواں سال ہماری تیسری اور گزشتہ تین برسوں میں نویں ملاقات ہے ۔ یہ چین امریکہ تعلقات میں دو طرفہ اہمیت کا اظہارہے۔ستمبر میں دونوں صدور نے چینی شہر ہانگ چو میں ملاقات کی جس کے بعد چین امریکہ تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔معیشت و تجارت،افواج،قانون کے نفاذ ،ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تبادلوں میں نئی پیش رفت حاصل ہوئِی۔

۔اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی ،جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلے سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر دونوں ممالک کا قریبی رابطہ ہے۔چینی صدر نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات ایک کلیدی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔امید ہے کہ دونوں ممالک تعاون پر توجہ دیتے ہوئے اختلافات پر قابو پائیں گے تاکہ چین امریکہ تعلقات مستحکم طور پر فروغ پاتے ہوئے نئی پیش رفت حاصل کریں۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ دونوں ایپک کے اہم رکن ہیں۔چین امریکہ کے ساتھ علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایشیا و بحرالکاہلی علاقے کی اقتصادی ترقی کے لیے نئی قوت ڈالنے پر تیار ہے۔امریکی عام انتخابات کے بعد باراک اوبامہ نے پہلی اور آخری مرتبہ بطور امریکی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باراک اوبامہ نے کہا کہ امریکہ اور چین کے مابین تعمیری نوعیت کے تعلقات دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کے لیے مفید ثابت ہونگے۔امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے نظام،فریم ورک ، باہمی ملاقاتوں کی کثرت اور مذاکرات کو ایک میکنزم کے طور پر طے کیا گیا ہے جو بہت نتیجہ خیز ہے۔