مسلمانوں سے ٹرمپ کے متعصبانہ رویے پر یہودی بھی اٹھ کھڑے ہوئے

اگر امریکی مسلمانوں کی رجسٹریشن کی گئی تو وہ خود کو مسلمان کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرائیں گے، امریکا جس تنائو سے گزر رہا ہے اس میں ایسا کوئی بھی اقدام خطرناک ہوگا،معروف امریکی تنظیم کے یہودی سربراہ جوناتھن گرین بیلیٹ

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

ْواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے کے خلاف امریکا میں یہودی بھی اٹھ کھڑے ہوئے۔معروف امریکی تنظیم کے یہودی سربراہ جوناتھن گرین بیلیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکی مسلمانوں کی رجسٹریشن کی گئی تو وہ خود کو مسلمان کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ صدر بن کرایک ڈیٹا بیس بنائیں گے جہاں تمام امریکی مسلمانوں کو خود کو رجسٹر ڈکرانا ہوگا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ٹرمپ کے ترجمان نے مذاہب کی بنیاد پر رجسٹریشن کے عمل کی تردید کردی ہے، تاہم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کے یہودی سربراہ نے ایسے کسی ممکنہ اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔جوناتھن گرین بیلیٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکا جس تناو سے گزر رہا ہے اس میں ایسا کوئی بھی اقدام خطرناک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :