امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مٹ رومنی سے ملاقات

ٹرمپ کے ساتھ ملاقات دنیا کے ان تمام محاذوں پر جو امریکی مفاد میں ہیں کے حوالے سے کافی سود مند رہی،مٹ رومنی

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سب سے شدید ناقدین میں شمار کیے جانے والے مٹ رومنی سے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 80 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بارے میں دونوں شخصیات میں سے کسی نے بھی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ تاہم مٹ رومنی نے کہا کہ یہ ملاقات کافی سود مند رہی۔

خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران مٹ رومنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ کہا تھا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2012 میں مٹ رومنی کی صدراتی انتخاب میں ناکامی کو بد ترین کہا تھا۔امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک کئی عہدوں کا فیصلہ کر چکے ہیں جن میں سے کئی متنازع ہیں۔اٹارنی جنرل کے لیے امیدوار جیف سیشنز 1986 میں مبینہ نسل پرستانہ بیان کے باعث فیڈرل جج کے لیے مسترد کر دیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نئے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل مائیکل فلن اسلام کے بارے میں اپنے کرخت نظریات پر باعث تشویش بن چکے ہیں۔نیو جرسی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد مٹ رومنی سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کابینہ میں کوئی پوزیشن قبول کریں گے یا وہ اب بھی اپنے میزبان کو جھوٹا فنکار سمجھتے ہیں تو انھوں نے ان سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔مٹ رومنی نے صرف اتنا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات دنیا کے ان تمام محاذوں پر جو امریکی مفاد میں ہیں کے حوالے سے کافی سود مند رہی۔یاد رہے کہ مارچ میں مٹ رومنی نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کا نہ حوصلہ ہے اور نہ ہی فہم ہے۔ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ڈرانے، خواتین مخالف اور بددیانتی کے الزامات لگائے تھے۔

متعلقہ عنوان :