امریکی ریاست نویڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

طیارہ دل کے مریض کو ایلکو سے اوٹاہ لے کر جارہا تھا ،مرنے والوں میں مریض اور عملے کے تین ارکان شامل

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

نواڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) امریکی ریاست نواڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 4افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست نواڈا کے شہر ایلکو میں چھوٹا طیارہ دل کے مریض کو ایلکو سے اوٹاہ لے کر جارہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایلکو کے پارکنگ لاٹ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ترجمان فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکن میڈیکل فلائیٹ نے طیارے میں سوار 3ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :