ترک پولیس نے 2 سویڈش صحافیوں کو پابند کر کے رہا کر دیا

سویڈش صحافیوں کو دیاربکر صوبے میں فوجی علاقے کی عکاسی کرتے ہوئے تحویل میں لیا گیا تھا

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) ترکی کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے سے ترک پولیس نے سویڈن کے دو ٹی وی صحافیوں کو پابند کر کے رہائی دیدی ، سویڈش صحافیوں کو دیاربکر صوبے میں ایک فوجی علاقے کی عکاسی کرتے ہوئے تحویل میں لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقترکی کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے سے ترک پولیس نے سویڈن کے دو ٹی وی صحافیوں کو پابند کر کے رہائی دیدی۔

سویڈن کے پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی کا کہنا ہے کہ صحافیوں اسٹیفن ایسبیرگ اور نکلاس بیرگلنڈ کو پولیس نے اپنی تحویل میں نہیں لیا تھا بلکہ ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ترک نیوز ایجنسی دوگان کے مطابق صحافیوں سے پوچھ گچھ کے بعد ان کو پولیس کے فارنرز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ترک پولیس کا یہ محکمہ غیرملکیوں کی بے دخلی کی کارروائی مکمل کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :