ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکی جمہوریت پر سوالا ت اٹھ رہے ہیں، اوباما

جمہوریت مایوس کن ہوسکتی ہے، تاہم ترقی کا تعلق جمہوریت کے ساتھ ہے ، دنیا کو چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدمت کا موقع دے ،جمہوری حکومتوں میں مذہب سمیت اظہار کی آزادی ہوتی ہے، غیر جمہوری حکومتیں ، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو یا ایک آزاد عدلیہ نہ ہو ان کا انجام سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ہوتا، ایسی حکومتوں کی معیشت بھی ناکام ہوتی ہے،معاشرے کی بہتری میں زیادہ کردار خواتین کا ہوتا ہے لیکن دنیا میں ب بھی خواتین سے تفریق کا سلسلہ جاری ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے امریکی صدر باراک اوباما کا اے پیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر خطاب

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جمہوریت مایوس کن ہوسکتی ہے، تاہم ترقی کا تعلق جمہوریت کے ساتھ ہے ، دنیا کو چاہئے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خدمت کا موقع دے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما میں اے پیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سے امریکا میں جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، تاہم ایک بات واضح ہے کہ ترقی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری حکومتیں ، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو یا ایک آزاد عدلیہ نہ ہو ان کا انجام سوائے ناکامی کے کچھ نہیں ہوتا، ایسی حکومتوں کی معیشت بھی ناکام ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر براک اوباما نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب صرف انتخاب نہیں۔ جمہوری حکومتوں میں مذہب سمیت اظہار کی آزادی ہوتی ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور دیگر ممالک میں تجارت پر کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر نے یقین دلایا کہ اے پیک کانفرنس رکن ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں کے تحت مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیاہے اور آئندہ بھی کیا جائیگا۔ اوباما نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ وائٹ ہائو س کی نئی انتظامیہ ان کی پالیسی میں زیادہ تبدیلی نہیں کرے گی۔اوباما نے پیغام دیا کہ معاشرے کی بہتری میں زیادہ کردار خواتین کا ہوتا ہے لیکن دنیا میں ب بھی خواتین سے تفریق کا سلسلہ جاری ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے۔