شمالی صوبہ سینا میں مصری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں24 جنگجوہلاک

اتوار 20 نومبر 2016 13:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں24 جنگجووں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپیں جمعہ کی رات کو سینا کا پھاڑی علاقہ تبہ الصوالحہ میں اس وقت شروع ہوئی، جب عسکریت پسندوں نے اس علاقے پر قبضے کے لئے فوجی دستوں پر حملہ کیا تھا۔فوج کی جانب سے فوری جوابی کاروائی سے 24جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کے درجنوں ساتھی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔تبہ الصوالحہ اپنے محل وقوع کی وجہ سے اہم علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اسکا ایک حصہ غزہ پٹی کی جانب ہے اور دوسرا مصری شہر شیخ زوید کی جانب جس سے دونوں علاقوں پر نظر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :