اداکار وحید مراد مرحوم کی 33ویں برسی 23نومبر کو منائی جائے گی

اتوار 20 نومبر 2016 13:20

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)اداکار وحید مراد مرحوم کی 33ویں برسی 23نومبر کو پورے پاکستان اور مختلف شہروں میں منائی جائے گی۔اس سلسلے میں آل پاکستان وحید ی کلب (سیالکوٹ) کے عہدیداران وحید مراد کی قبر واقع گلبرگ میں پھولوں کی چادر چڑہائینگے۔جبکہ ایورنیو اسٹوڈیو میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

کراچی میں موجود وحیدمرادکے پرستاروں کی کلب بھی اپنے محبوب اداکار کوخراج عقیدت پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ملتان میں بھی وحید مراد کے ریڈیو ٹی وی وحید مراد کے حوالے سے خصوصی پروگرامز اور فلمیں ریلیز کرینگے۔اداکار وحید مراد مرحوم نی60کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئر کا آغاز فلم ’’اولاد‘‘سے کیا تھا۔مرحوم کی مشہور فلموں میں’’ ہیرا اور پتھر،ارمان،احسان،اک نگینہ،نیند ہماری خواب تمہارے،اشاہ،دل میرا دھڑکن تیری،بہارو پھول برسائو،انجمن،دیور بھابھی،ناگ منی،مستانہ ماہی،دولت اور دنیا،شمع،ماں بیٹا‘‘اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔وحید مراد پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد ہیرو تھے جنہیں بے پناہ عروج اور چاکلیٹی ہیرو کا خطاب ملا۔