تھیٹرڈراموں کے لئے قطعی موزوں نہیں ہوں،فلمسٹار ریشم

اتوار 20 نومبر 2016 13:20

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء)فلمسٹار ریشم نے ایک مرتبہ پھر سختی سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ کسی اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے بارے سوچ رہی ہیں،انہوں نے کہا خدانے مجھے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بہت عزت دی ہے،میں تھیٹرڈراموں کے لئے قطعی اہل نہیں ہوں،اسٹیج پر کام کرنے کے لئے بلند آواز اور حاضر دماغی کی ضرورت ہے جومیرے لئے ممکن نہیں،ریشم نے کہا مجھے تھیٹر پر کام کرنے کے حوالے سے بھاری معاوضے پر کام کرنے کا پریشر ضرور ہے مگر میں اپنے آپ کو تھیٹر پر کام کرنے کے لئے موزوں نہیں سمجھتی،انہوںنے کہا میں ٹی وی ڈراموں فیشن شوز میں مصروف اور مطمئن ہوں۔