جدید سینما مالکان بحران کی لپیٹ میں ، پرانی فلموں نے فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا

اتوار 20 نومبر 2016 13:20

لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) جدید سینما مالکان بحران کی لپیٹ میں آگئے جبکہ پرانے سینمائوں نے پرانی اردو، پنجابی فلموں کی نمائش اور شرح ٹکٹ کم کرکے فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق لاہور کے نگینہ،کیپٹل،اوڈین اور میٹرو پول سینمائوں میں پرانی پنجابی اور اردو فلموں کی نمائش نے فلم بینوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیاہے،ان فلموں میں اداکار شان،سلطان راہی،صائمہ،نرگس،ریشم اور دیگر فنکاروں کی فلمیں شامل ہیں،تفریح ٹیکس میں معافی کی وجہ سے پرانی فلموں کی نمائش کرنے والے سینمائوں نے 100اور 50روپے شرح ٹکٹ کم کردیے جبکہ دوسری طرف ڈیجیٹل سینمائوں نے بحران کے باوجود ٹکٹوں کرشرح کم نہ کی جس کی وجہ سے ان سینمائوں میں عوام کا رش نہ ہونے کے برابر ہے، اہم وجہ نئی پاکستانی فلموں کا میسر نہ ہونا بھی ہے اور جو چند فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں وہ بھی کامیابی نہ حاصل کرسکیں،پاکستانی نئی فلاپ فلموں میں جیون ہاتھی،لاہور سے آگے اور رحم نمایاں ہیں،جدید سینمامالکان نے دوبارہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے کوشش تیز کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :