تارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے فصل کی پہلی آبپاشی اگائو کے 35 روز ، دوسری مرتبہ پانی پھول آنے اور تیسری مرتبہ بیج بنتے وقت کرنے کی ہدایت

اتوار 20 نومبر 2016 13:10

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) کاشتکاروں کو تارامیرا کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کے بروقت اور مناسب استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ تارامیراکی فصل کو بڑھوتری کیلئے نائٹروجن اور فاسفورس کھاد کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا کاشتکار 12 کلوگرام فاسفورس اور 12 کلوگرام نائٹروجن کھاد فی ایکڑ ڈالیں تاکہ اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے ۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ بوائی کے وقت آدھی مقدار نائٹروجن اور پوری مقدار فاسفور س بھی استعمال کی جا سکتی ہے جبک بقیہ آدھی نائٹروجن کو دوسراپانی لگاتے وقت کھیت میں ڈال دینااشد ضروری ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ فصل کی پہلی آبپاشی اگائو کے 35 روز بعد ، دوسری مرتبہ پانی پھول آنے پر اور تیسری مرتبہ پانی بیج بنتے وقت دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید بتایاکہ بروقت پانی کی عدم فراہمی اور کمی بیشی پیداوارپر اثر اندازہو سکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی پہلاپانی لگانے سے پہلے ، دوسری گوڈی پہلاپانی لگانے کے بعد وتر آنے پر کرنی چاہیے ۔ انہوںنے بتایاکہ پودوں کی بروقت چھدرائی بھی ضروری ہے ۔ انہوںنے چھدرائی کے دوران فالتو نکالنے ، ایک پودے سے دوسرے پودے کا درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 50 ہزار تک رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :