لیما میں چینی اور امریکی صدور میں ملاقات

دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)چین کے صدر شی چن پھنگ اور امریکی صدر اوباما دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں موجودہ پیشرفت کو برقراررکھنے پر اطمینان اور رضا مندی کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیما میں ایشیا ء بحرالکاہل اقتصادی تعاون اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں کیا ، دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مفادات پر مبنی تعاون جاری رکھیں گے ،دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے سربراہوں نے ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون فریم ورک کے اندر دوطرفہ تعاون اور دیگر دلچسپی کے اصول پر تبادلہ خیال کیا ۔