چینی نوجوان روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کریں

حکومت نے صحت عامہ کو بہتر بنانے کیلئے رہنما اصول جا ر ی کر دیئے ان رہنما اصولوں پر عملدرآمد کیلئے دس محکموں کو ہدایات دے دی گئی ہیں

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کی حکومت نے عوام کی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے رہنما اصول جاری کر دیئے ہیں ،اس میں نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کمیشن اور محکمہ ماحولیات سمیت دس محکموں کو شامل کیا گیا ہے ، حکومت چاہتی ہے صحت عامہ کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگ فعال کردار ادا کریں کیونکہ حکومت اس میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ، امید ہے کہ 2020ء تک عوام کی بڑی تعداد ڈرامائی طورپر ان رہنما اصولوں پر عمل کرے گی ، یہ محکمے نوجوان نسل میں ورزش کی عادت ڈالنے کیلئے مدد دیں گے ، حکومت سفارش کرتی ہے کہ نوجوانوں کو دن میں کم از کم ایک گھنٹہ جسمانی ورزش کرنی چاہئے ،اس سے ان کے ذہن میں تازگی آئے گی تا ہم رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

رہنما اصولوں میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ صرف چین ہی نہیں ہے کہ یہاں صحت کے مسائل موجود ہیں بلکہ امریکہ میں بھی کم از کم آٹھ فیصد نوجوان ہی روزانہ ایک گھنٹہ مشق کرتے ہیں جبکہ چھوٹی عمر کے لڑکے روزانہ اوسطاً 23منٹ ورزش کرتے ہیں ۔