افریقی ممالک کے کارکنوں کیلئے ثقافتی تربیتی سیمینار کا انعقاد

دس روزہ تربیت کا اہتمام چین افریقہ تعاون فورم کے تحت کیا گیا تھا

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کی وزارت ثقافت نے تھیٹر انتظامات کے سلسلے میں ایک سیمینار کا افتتاح کیا ہے جس میں پانچ افریقی ممالک کے کارکنوں کو ثقافت کے شعبے میں تربیت دی گئی ، اس میں ایتھوپیا ، ملاوی ، موریطانیہ ، نمیبیا اور زمبابوے کے چودہ کارکنوں نے شرکت کی ،ان کو فن ثقافت کی تربیت دی گئی ، انہوں نے بیجنگ پیپلز آرٹ تھیٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

کارکنو ں نے پیرس میوزیم اور عظیم دیوار چین کا بھی نظارہ کیا ، کارکنوں نے دس روزہ تربیت کیلئے کورس میں شرکت کی ، اس کا اہتمام چین افریقہ تعاون فورم کے تحت کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :