نایاب پرندے دریائے زرد کے ڈیلٹا میں پہنچ گئے

ایک لاکھ پرندوں میں پانچ قسم کی قرمزی کونجیں بھی شامل ہیں

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء)ایک لاکھ سے زیادہ پرندے چین کے ییلو ریورڈ یلٹا ( دریائے زرد کے علاقہ ) میں ہجرت کر کے پہنچ گئے ہیں ،جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ خطے میں ماحولیاتی حالات ساز گار ہیں ، دریائے زرد کے قومی قدرتی پارک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں نایاب قرمزی کونج کی پانچ قسمیں بھی دیکھی گئی ہیں ،ایسا مشکل سے ہی ہوتا ہے کہ اکٹھی پانچ قسموں کی قرمزی کونجیں ایک جگہ دیکھی جائیں کیونکہ دنیا بھر میں موجود پندرہ اقسام میں ایشیاء میں صرف نو پائی جاتی ہیں ، یہ قدرتی پارک 1992ء میں قائم کیا گیا تھا جو ایک لاکھ 53ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ، دریائے زرد 5464کلومیٹر طویل ہے اور یہ چین کا دوسرا سب سے بڑا دریا ہے۔