سمارٹ معاشرے کے مطالعے کیلئے ادارہ قائم

چین کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایسوسی ایشن مختلف شعبوں کی نگرانی کریگی

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایسوسی ایشن نے سمارٹ معاشرے کے مطالعہ کیلئے ادارہ قائم کر دیا ہے ، اس موضوع پر ملک میں یہ پہلا تھنک ٹینک ہے ،تھنک ٹینک مصنوعی انٹیلی جنس ،سمارٹ ٹرانسپورٹیشن اور سمارٹ میڈیکل خدمات کے شعبوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات ادارے کے سربراہ زو زیائو لان ادارے کے قیام کے بعد گذشتہ روز بتائی ہے ، تھنک ٹینک سیمینار ز اور تجزیوں کے ذریعے جدید ترین ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کام کرے گا ، تھنک ٹینک سمارٹ سوسائٹیز کی تعمیر کیلئے دیگر ممالک کی پیشرفت اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر بھی نظر رکھے گا اور پالیسیوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لیتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :