چین کے کئی صوبوں میں دھند چھٹ گئی

تعمیراتی منصوبوں پر معطل کام شروع ، سکول کھل گئے

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) چین کے کئی صوبوں میں چھٹ گئی ، گذشتہ روز و وزارت ماحولیاتی تحفظ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیبی ، شین ڈونگ ، شان شی ہینان ، جیانگ سو ، این ہل اور شان شی کے صوبوں میں بڑے شہروں اور بیجنگ اور ٹیان جن میں چھٹنے کی پیشنگوئی کی تھی ، بیجنگ میں فضائی آلودگی کیلئے چار سطحی انتباہی نظام کا دوسرا سب سے بڑا نارنجی الرٹ جاری کیا گیا تھا ، یہ الرٹ گذشتہ روز نصف شب سے غیر موثر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت کی طر ف سے مناسب حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ، متعلقہ علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیج دی گئیں تھیں ۔ تعمیراتی منصوبوں پر کام معطل کام شروع ہو گیا ، ان علاقوں میں سکول کھل گئے ۔

متعلقہ عنوان :