بیجنگ میں آج موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گی

چین کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر کل تک جاری رہیگی بعض صوبوں میں برفباری ، شدید بارش اور اولے پڑیں گے ،محکمہ موسمیات

اتوار 20 نومبر 2016 12:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے، چین کے مرکزی اور مشرقی علاقوں میں سردی کی لہر آ ئے گی ، سردی کی یہ شدت منگل تک جاری رہے گی اور اس سے 6سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت میں کمی آ جائے گی ، سردی کی لہر آنے سے ہینان ، ہیبی ،ہونان ، گائو زو اندرون منگولیا ، ٹیان جن میں اولے پڑنے ، برفباری اور شدید بارش کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے ، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 16ڈگری سینی گریڈ تک بھی کم ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں اور بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلتے اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔

متعلقہ عنوان :