وفاقی حکومت نے قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سمیت دیگر کو ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’’ہوبارا بسٹرڈ‘‘ کے شکار کیلئے خصوصی اجازت نامے جاری کردئیے

پرندوں کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت بھی پابندی ہے، پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں ‘زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں‘ شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ میں شکار کر سکیں گے‘شکار کا موسم تین ماہ پر مشتمل ہو گا جو موسم یکم نومبر سے 31 جنوری 2017 تک ہوگا

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) وفاقی حکومت نے قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی سمیت دیگر کو ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’’ہوبارا بسٹرڈ‘‘ کے شکار کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کردئیے ‘پرندوں کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت بھی پابندی ہے، پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں تاہم زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں‘ شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ میں شکار کر سکیں گے‘شکار کا موسم تین ماہ پر مشتمل ہو گا جو موسم یکم نومبر سے 31 جنوری 2017 تک ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے خصوصی اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں حالانکہ یہ پرندہ عالمی تحفظ کی فہرست میں شا مل ہے۔

(جاری ہے)

جن لوگوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ان میں قطری شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان پرندوں کے شکار پر جنگلی حیات کے تحفظ کے مقامی قانون کے تحت بھی پابندی ہے، پاکستانی شہریوں کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت نہیں تاہم زیادہ تر عرب شکاری انہیں نشانہ بناتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہزادہ حماد کے شکار کے لیے جو علاقے مختص کیے گئے ہیں ان میں پنجاب کے ضلع بھکر اور جھنگ شامل ہیں اور انہیں 10 روز میں 100 پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔قطری سفارتخانے کو بھیجے جانے والے خط (ڈی سی پی ، پی اینڈ آئی) میں کہا گیا کہ اسلامہ جمہوریہ پاکستان کی وزارت خارجہ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے اعزاز محسوس کررہی ہے کہ حکومت پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ قطر کے سابق وزیر اعظم شہزادہ حماد بن جاسم بن جابر الثانی کو ہوبارا بسٹرڈ کے شکار کے سیزن 17-2016 کے لیے بھکر اور جھنگ کے اضلاع مختص کردیے جائیں۔

وزارت خارجہ کے خط کے ساتھ شکار کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تین ماہ پر مشتمل شکار کا موسم یکم نومبر کو شروع ہوگا اور 31 جنوری 2017 کو ختم ہوگا

متعلقہ عنوان :