کوئٹہ‘ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) فاطمہ جناح روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق نماز جنازہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔نمازجنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔ شہید اہلکاروں میں محمد یونس اور محمد علی کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ سپاہی ایمل نواز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔دوسری جانب فائرنگ میں شہید ٹریفک کانسٹیبل شاہ ولی کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :