مسلم لیگ (ن) نے کشمیر کونسل انتخابات کیلئے سردار عبدالخالق وصی اور صدیق چوہدری کو امیدوار نامزد کردیا

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں وکشمیر کونسل انتخابات کے لئے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ اور محمد صدیق چوہدری کو امیدوار نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کونسل کے انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ اور محمد صدیق چوہدری امیدوار ہونگے۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد دونوں امیدواروںکو ٹکٹ جاری کئے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :