Live Updates

خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے‘ عمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا‘خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے‘ خورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے‘مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا بیان

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے‘ عمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا‘خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے‘ خورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے‘مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ عدالت جانے سے نوازشریف پر خطرے کے بادل چھاگئے۔ خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے۔ خورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے۔نعیم الحق نے کہاکہ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے‘ عمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ترجمان کا کہنا تھا مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے، پیپلزپارٹی اپنی قبرپر تختی نصب کرنے پر بضد ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات