فیصل آباد‘ بس نہر میں گرنے سے ایک جاں بحق‘ 8 بچوں سمیت 24افراد زخمی

اتوار 20 نومبر 2016 12:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2016ء) فیصل آباد میں راجباہ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے سے بس نہر میں جا گری۔حادثے میں ایک شخص جاں ہبحق جبکہ 8 بچوں سمیت 24افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں آج صبح صادق آباد جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راجباہ کی حفاظتی دیوار اور ٹیلی فون کا کھمبا توڑتی ہوئی نہر میں الٹ گئی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ آٹھ بچوں سمیت 24مسافر زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔ریسکیو عملے نی12 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا جبکہ 12زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بس کو انتہائی تیزرفتاری سے چلارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :