پیرو میں آتش فشاں متحرک،دھویں اور راکھ کے بادل اٹھنا شروع ہو گئے

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

لیما۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع سابان قایا نامی آتش فشاں پہاڑ سے دھویں اور راکھ کے بادل ٴْامڈنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس پہاڑ سے 18 روز قبل بھی دھواں اٹھنا شروع ہوا تھا جن کی بلندی 3500 میٹر تھی۔ سابان قایا کا پہاڑ دو سو سال بعد سن 1980 تا 2000 کے درمیانی عرصے میں متحرک ہوا تھا۔ پیرو میں ایک دیگر آتش فشاں اوبیناس بھی متحرک ہو رہا ہے ۔ ملکی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے جب دو آتش فشاں ایک ساتھ متحرک ہوئے ہیں۔