ترکی سے یونان جانے کی کوشش،27 غیر ملکی پکڑے گئے

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ترک ساحلی محافظوں نے بحیرہ ایجیئن کے کھلے سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں سوار 27 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

ساحلی محافظوں کو اطلاع ملی کہ بحیرہ ایجیئن کے راستے یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر وہ حرکت میں آ گئے اور انہوں نے کھلے سمندر میں موجود ایک کشتی پر سوار 27 ایرانی نڑاد باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ان تارکین وطن کو بعد ازاں قریبی بندرگاہ لایا گیا جہاں انہیں خوراک اور کمبل فراہم کیے گئے۔بعد ازاں انہیں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :