عالمی جرائم کی عدالت سے علیحدہ ہونا مسئلے کا حل نہیں، اقوام متحدہ

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) اقوام متحدہ نے عالمی جرائم کی عدالت سے علیحدگی اختیار کرنے کے خواہاں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علیحدگی کے بجائے اس ادارے کی بہتری کیلیے کام کریں تو زیادہ مناسب ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے اپنی اخباری کانفرنس کے دوران بعض ممالک کی طرف سے عالمی جرائم کی عدالت کو مسائل کی وجہ قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ممالک علیحدگی اختیارکرنیکے بجائے اس ادرے کی بہتری کیلیے کام کریں ۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت پر تعصبانہ موقف اپنانے کا الزام عائد کرتیہوئے رکنیت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد برونڈی اور گیمبیا نے بھی علیحدہ ہونے کے اشارے دیئے تھے۔ اس سے پیشتر روس اور فلپائن نے بھی ادارے سے رکنیت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :