ملائیشیا، ہاٹ ڈاگ کا نام تبدیل کریں ورنہ حلال اشیا کا لائسنس منسوخ

اتوار 20 نومبر 2016 11:10

کولالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ملیشیا میں ہاٹ ڈاگ فروخت کرنے والے دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ حلال غذائی اشیا کے لیے ان کا سرٹیفیکٹ منسوخ نہ کیا جائے تو وہ ہاٹ ڈاگ کا نام فوری طور پر تبدیل کر لیں۔اسلامی امور سے متعلق ایک مذہبی محمکے 'ملیشیئن اسلامک ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ' کا کہنا ہے کہ بہت سے مسلم سیاحوں کی شکایات کے بعد نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمکے کے ڈائیریکٹر سراج الدین سہیمی نے کہا کہ اس نام سے پریشانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

'اسلام میں کتوں کو نجس مانا جاتا ہے اور ایسے ناموں کو حلال کی تصدیق سے نہیں جوڑا جا سکتا۔'مقامی میڈیا کے مطابق ملیشیا میں حلال غذائی اشیا کے اصول و ضوابط کے متعلق کہا گیا ہے کہ 'حلال کھانا یا کسی دیگر حلال چیز کا نام کسی حرام چیز یا اس کی مترادف مصنوعات جیسے ہیم، بیئر، رم اور دیگر ایسی چیزوں کے نام پر اس لیے نہیں رکھا جا سکتا کیونکہ اس سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے۔' پیرٹزل کی فروخت کے لیے مقبول دکان آنٹی اینی کو اس وقت تک حلال کا سرٹیفیکٹ دینے سے منع کر دیا گیا جب تک کہ وہ پیرٹزل ڈاگ کا نام تبدیل نہیں کر لیتے۔ مسٹر سہیمی کا کہنا تھا کہ اسے پیرٹزل ساسیج کہنا کہیں زیادہ مناسب اور درست ہے۔