روس مخالف مغرب کی پابندیوں پر روسی وزیر اعظم کا ردعمل

اتوار 20 نومبر 2016 11:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) روسی وزیر اعظم دیمتری مدودف نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں روس مخالف پابندیاں اٹھایا جانا بہت بعید نظر آتا ہے جبکہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کب تک یہ پابندیاں منسوخ ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آ رہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے برلن میں ، جرمن چانسلر انجلا مرکل ، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند ، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے، اور اٹلی اور اسپین کے بھی وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے مسئلے کے تعلق سے ماسکو کے خلاف عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پابندی 2014 سے اب تک جاری ہے۔امریکہ اور یورپی یونین نے یوکرین کے مسئلے پر روس کے ساتھ اختلاف کے باعث ، اس ملک کے حکام ، تاجروں اور کمپنیوں کے خلاف یکطرفہ پابندی عائد کر رکھی ہی-

متعلقہ عنوان :