یورپ اور امریکا ’نیٹو‘ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر متفق

اتوار 20 نومبر 2016 11:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی ممالک کی سیاسی قیادت نے شمالی اوقیا نوس کے فوجی اتحاد ’نیٹو‘ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر باراک اوباما اور یورپی ملکوں کے رہ نما نے برلن میں منعقدہ اجلاس کے دوران شام میں نیٹو فورسز کی کارروائیوں میں مل کر نیٹو کی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور یورپی ممالک نیٹو کے پروگرام کے مطابق شام میں اس کی مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔امریکا اور یورپ کی طرف سے نیٹو کی مدد جاری رکھنے پر یہ اتفاق ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا میں حال ہی میں صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا نیٹو کے حوالے سے متنازع بیان بھی گردش میں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر روس کی طرف سے نیٹو کے کسی رکن ملک پرحملہ کیا گیا تو وہ حملے کا نشانہ بننے والے نیٹو ملک کی فوجی مدد سے پہلے یہ دیکھیں گے کہ آیا اس نے اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :