ایران کی برّی فوج کے نئے سربراہ کا تقرر

اتوار 20 نومبر 2016 11:00

ایران کی برّی فوج کے نئے سربراہ کا تقرر

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی برّی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔علی خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ نے قومی فوج کی زمینی فورسز کے نئے سربراہ کے تقرر کی اطلاع دی ہے۔باون سالہ جنرل حیدری قبل ازیں زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی نوجوانی میں 1980ء سے 1988ء تک لڑی گئی ایران ، عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے برّی افواج کے سابق سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان کو قومی آرمی کا قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے۔ وہ اپنے سابقہ عہدے پر سات سال تک فائز رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران کی نیشنل آرمی اور ایلیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی الگ الگ فضائی ،بحری اور برّی افواج ہیں

متعلقہ عنوان :