دمام میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سعودی پولیس اہل کار جاں بحق

اتوار 20 نومبر 2016 11:00

دمام میں مسلح شخص کی فائرنگ سے سعودی پولیس اہل کار جاں بحق

دمام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں ایک مسلح حملے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق دمام کے شمال مغربی علاقے النور میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک مسلح شخص نے گشت پر مامور ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ بعد میں اپنے زخمی کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات کی تحقیقات کررہی مقتول کی شناخت عادل خردلی کے نام سے کی گئی ہے ہے۔واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو الدمام ہی میں دو اور پولیس افسر تین مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ایک مقتول افسر اپنی ذاتی کار میں دفتر سے گھر واپس جا رہا تھا،اس دوران انھیں اور ان کے ساتھیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔