موصل میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف

اتوار 20 نومبر 2016 11:00

موصل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2016ء) عراقی فوج نے داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران موصل شہر میں ایک اور اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے جس میں دسیوں افراد کو قتل کے بعد دفن کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں اداروں کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے زیراہتمام ایلیٹ فورسز نے موصل میں داعش کے گڑھ سے کوئی 10 کلو میٹر دور تل الذھب قصبے کا کنٹرول سنھبالا تھا۔ فورسزنے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انکشاف کیا کہ داعشی جنگجوؤں نے دسیوں افراد کو قتل کرکے ایک اجتماعی قبر میں دفن کررکھا ہے۔اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے 40 مقامی باشندوں کی لاشوں کا پتا چلا ہے۔